وندرندی نے ایک مرتبہ پھر تباہی مچادی، سیلابی ریلے سے متعدد گوٹھ زیرآب آگئے

ہفتہ 13 اگست 2022 21:58

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) وندر ندی نے ایک مرتبہ پھر تباہی مچادی سیلابی ریلے سے متعدد گوٹھ زیر آب آگئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج میں موسلادار بارشوں کے بعد وندر ندی میں آنے والے اونچے درجے کے سیلابی ریلے کو ندی پر قبضے کی وجہ سے راستہ نہ ملنے پر سیلابی ریلا ندی سے متصل گوٹھ میں داخل ہوگیا ،جس سانول انگاریہ گوٹھ، حسن آباد گنگا محلہ سمیت متعدد گوٹھوں میں داخل ہوگیا ،جس سے مکینوں کو کافی نقصان ہوا ہے ۔

وندر میں سیلابی ریلے سے متعدد گوٹھ زیر آب آگئے ،جس کے نتیجے میں گھروں میں پانی داخل وزیر اعلی کے احکامات کے باوجود لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ وندر ندی پر قبضہ ختم کرنے میں ناکام مزید بارشوں سے وندر شہر کو بھی خطرہ لائق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

مکینوں کے مطابق وندر ندی پر قبضے کی وجہ سے پانی کو راستہ نہیں ملتا اور ہربار پانی ہمارے گھروں میں داخل ہوتا ہے ۔

واضع رہے وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے اپنے دورہ حب کے موقع پر سابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو وندر ندی پر قبضہ ختم کرنے کا حکم دیا تھا ۔لیکن تاحال وزیر اعلی کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا وندر کے شہریوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وندر ندی پر قبضہ جلد ختم کرکے ندی کی صفائی نہ کروائی گئی تو مزید بارشوں سے وندر شہر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں