نادرا سینٹر اوتھل بارے کافی شکایت آرہی ہیں ،عملے سے میٹنگ کرکے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

بدھ 15 مئی 2024 23:25

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کہا ہے کہ میری تعیناتی کو چند دن ہی ہوئے ہیں تمام مسائل کا جائزہ لے رہی ہوں بطور انتظامی سرابرہ عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، محکمہ جنگلات کی اراضی پر کسی کو خرید و فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،مین اسٹاپ پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں گے،.ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سٹی پریس کلب اوتھل کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نادرا سینٹر اوتھل سے متعلق عوام کے مسائل کی کافی شکایت آرہی ہیں جس کے لیے نادرا آفس کے عملے سے میٹنگ کرکے ان مسائل کو حل کے لیے اقدامات کریں گے مین اسٹاپ پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں گے گاڑیوں اور رکشوں کو روڈ سے ہٹا کر ان کی پارکنگ کے لیے اقدامات کرکے ان کے لیئے جگہ مختص کی جائے گی اور ریڑھی بانوں کو بھی ترتیب کے ساتھ کھڑا کرکے روڈ پرٹریفک کی روانی کو بحال کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے جنگلات کی کٹاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں گزشتہ دنوں بھی ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائیاں کرکے کئی گاڑیوں کو تحویل لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی اراضی پر کسی کو خرید و فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جنگلات کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس میں سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بھی ذمہ داران سے بات چیت کی اور لسبیلہ میں بجلی کی غیراعلامیہ لوڈشٹینگ کے خاتمے کے لیے بھی مینٹک بلائی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ میرا دفتر عوام کے لیے کھلا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں