صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ ضلع لیہ کے زیر انتظام تعلیم بالغاں سنٹر کاافتتاح کردیا

Anwar Shah انورشاہ منگل 12 اکتوبر 2021 17:59

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ ضلع لیہ کے ز یر انتظام تعلیم بالغا ں سنٹربستی کچی کلو والی یو نین کو نسل شادو خان تحصیل کروڑ لعل عیسن کاافتتاح کردیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علاقہ کی تعمیرو ترقی کے لیے معاشرے کے ہرطبقات بالخصوص خواتین کا پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب مائیں پڑھی لکھی ہوں گی تو بچوں کی تربیت سازی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کا شمار ترقی پزیر ممالک میں ہوتا ہے اگر ہم اسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانا چا ہتے ہیں تو خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے نے کہا علم کی شمع کو روشن کرنے میں این سی ایچ ڈی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرملک سراج وسیم منجو ٹھہ نے ادارے کی کارکردگی کے بارے اظہا ر خیال کرتے ہو¿ے بتایا کہ ادارہ کے زیراہتمام ضلع میں 2778 سنٹرز کام کررہے ہیں جس میں تقریباً 60ہزار ان پڑھ خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاچکاہے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں ان پڑھ قیدیوں کے لئے بھی تعلیم با لغان کا سنٹر کام کر رہا ہے ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیو یلپمنٹ کا مران جاوید علوی ، اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر لٹریسی محمد جمال علوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ رضا کاریت سعید احمدو دیگر بھی افتتا ح کے موقع پر موجود تھے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں