بارشوں سے پنجگور کے دہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات

درجنوں مکانات چاردیواریوں سمیت زرعی سولر ،بور تباہ ،فصلات کو شدید نقصان پہنچا

جمعہ 19 اپریل 2024 23:00

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) حالیہ طوفانی بارشوں سے پنجگور کے دہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ،درجنوں مکانات چاردیواریوں سمیت زرعی سولر بور تباہ ،ہوگئے فصلات کو شدید نقصان پہنچایا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد بے سروسامانی کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،ضلع کونسل پنجگور دہی علاقوں میں بحالی کے کاموں میں کہیں بھی نظر نہیں آرہا ہے اور تاحال اتنے بڑے پیمانے پر نقصانات پر اسکی طرف سے کوئی پالیسی بیاں سامنے ہے کچے راستے سفر کے قابل نہیں رہے ،جگہ جگہ بڑے گڑھوں اور پانی کے انجماد سے راستوں پر سفر دشوار ہوچکا ہے ،حالیہ طوفانی بارشوں سے زمینداروں کے سولر سسٹم بھی طوفانی ہواں کی لپیٹ میں آکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں بعض مقامات پر زمینداروں کے ٹیوب ویلوں کے بور بھی زمین بوس ہو گئے ہیں اور فصلات کو ژالہ باری نے شدید نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

پنجگور کے دہی علاقوں کے متاثرہ زمینداروں اور عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مالی مدد کرکے نقصانات کا ازالہ کرائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کو چاہیے تھا کہ وہ نقصانات کا جائزہ لینے اور کچے سڑکوں کی گریڈنگ اور بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھاتا مگر تاحال ضلع کونسل کی طرف سے کوئی ریلیف اور بحالی کے کام نظر نہیں آتے جسکی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں