لیہ، خواجہ سرا کے مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 19 اپریل 2024 23:03

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) لیہ میں خواجہ سرا کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سرا نے الزام لگایا تھا کہ میلے سے واپسی پر 5 افراد نے اسلحے کے زور پر اسے اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس سے نقدی اور زیورات چھین کر جنگل میں پھینک دیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں پیش آیا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں