لیہ تحصیل کروڑ میں پٹواریوں کی بھرتی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کی زیر نگرانی ٹائپنگ ٹیسٹ کا عمل جاری 28 اسامیوں کے لیے 759 امیدوار میدان میں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 ستمبر 2021 17:28

لیہ تحصیل کروڑ میں پٹواریوں کی بھرتی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کی زیر نگرانی  ٹائپنگ ٹیسٹ کا عمل جاری 28 اسامیوں کے لیے  759 امیدوار میدان میں
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 24 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انورشاہ) لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں پٹواریوں کی بھرتی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ عامر افتخار کی زیر نگرانی  ٹائپنگ ٹیسٹ کا عمل جاری ہے ۔ 28 اسامیوں کے لیے  759 امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کروڑ عامر افتخار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب بھر کی طرح کروڑ لعل عیسن میں بھی پٹواریوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ 28 آسامیوں کی تشہیر کی گئی جس میں 759 امیدواران نے حصہ لیا اور 709 امیدوار معیار پر پورا اترے ہیں ان امیدواران کا سکروٹنی کے بعد ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہے
بھرتی کے تمام پراسیس کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ بھرتی کے عمل کو صاف اور شفاف بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں