ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کا اجلاس ۔ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹاجائے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

Anwar Shah انورشاہ جمعرات 14 اکتوبر 2021 17:51

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاءکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کا اجلا س منعقدہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کو آفت زدہ قرار دیاگیا ہے اس ضمن میں آلودگی پھیلانے والے کسی بھی صنعتی یونٹ ،بھٹہ جات،فصلوں کی باقیات کے جلانے اور کوڑا کرکٹ کو کھلے عام جلانے جیسے غیرقانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹاجائے۔

ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہاکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں کڑی نگرانی کرتے ہوئے زگ زیگ بھٹہ جات کے بغیر کسی بھی بھٹہ کو ہرگز ہرگز نہ چلنے دیں۔انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی کی صورت پر متعلقہ بھٹوں کو سیل کرکے اُن کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہاکہ شہریوں کو صاف ستھرے آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اہلیان لیہ کو صاف ماحول ہرحال میں فراہم کیاجائےگا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمدارشد چغتائی نے بریفنگ دیتے بتایاکہ ضلع میں خلاف ورزی کے مرتکب صنعتی یونٹس اور بھٹہ جات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت 50سے زائد افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانوں میں استغاثے جمع کروائے جاچکے ہیں جبکہ سات بھٹہ جات کو سیل بھی کیاجاچکاہے۔اجلا س میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں