حالیہ شدیدبارشوںکی وجہ سے صوبہ کے مختلف علاقوںمیں کیسکوکے برقی تنصیبات اور کھمبوں کو نقصان پہنچاہے ، کیسکو حکام

پیر 15 اپریل 2024 20:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) حالیہ شدیدبارشوںکی وجہ سے صوبہ کے مختلف علاقوںمیں کیسکوکے برقی تنصیبات اور کھمبوں کو نقصان پہنچاہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کچلاک کے علاقے میں بجلی کی3ایچ ٹی پول گرگئے جبکہ ہزارہ ٹاون میں 200Kvکاایک ٹرانسفارمر بھی جل گیا جسے مرمت کے لئے کیسکوورکشاپ بھیج دیاگیاہے۔

اس کے علاوہ لورلائی میںآسمانی بجلی گرنے سے 100Kvکے ایک ٹرانسفارمرکونقصان پہنچاہے جبکہ ہرنائی میں 11KVسٹی فیڈرکاایک پول بھی بارش کی وجہ سے گرگیاہے،اسی طرح پشین سرکل کے مختلف علاقوںمیں 7ایچ ٹی کے کھمبے گرگئے ۔اسی طرح سبی سرکل کے علاقوںمیں بارش کے نتیجہ میں گنداواہ میں33Kvکے 2پول ، بختیار آباد میں ایچ ٹی کاایک پول گرنے کے علاوہ مچھ کے علاقہ میں 2ٹرانسفارمروںکو بھی نقصان پہنچاہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ قلات کے مختلف علاقوں میںبجلی کی14ایچ ٹی کھمبے بھی گرگئے ہیں نیز ماشکیل میں بجلی کے 3ایچ ٹی اور 12ایل ٹی کے کھمبے گرگئے ہیں۔اسی طرح مکران کے علاقہ بلیدہ میں 20ایچ ٹی اور ایل ٹی کھمبے، پنجگورمیں ایچ ٹی اور ایل ٹی کی10کھمبے جبکہ مندکے علاقہ میںبجلی کی12ایچ ٹی اور ایل ٹی کھمبے گرگئے ہیں۔موسم میں بہتری آنے کے بعد کیسکونے متعلقہ علاقوںمیں ہنگامی بنیادوںپرمتاثرہ کھمبوںکی تنصیب کاکام شرو ع کردیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز کانک گرڈاسٹیشن میں آسمانی بجلی گرنے سے گرڈاسٹیشن کے سی ٹی (CT)اورایک پینل کو نقصان پہنچاجس کی مرمت کردیاگیاہے،نیز گزشتہ شب چاغی گرڈاسٹیشن کے ٹرینچ میں بھی بارش کاپانی داخل ہوگیاتھا جس پرکیسکونے چاغی گرڈکے بریکر کو حفاظتی انتظامات کے پیش نظردالبندین گرڈاسٹیشن سے بندکردیاگیا ۔بعد ازاں ٹرینچ سے بارش کاپانی نکالنے کے بعدچاغی گرڈاسٹیشن کی بجلی بحال کردی گئی۔اسی طرح مکران کے علاقے اورماڑہ اور پسنی گرڈاسٹیشن کے ٹرینچزمیں بھی بارش کاپانی داخل ہوگیاتھا جس کے بعد کیسکواسٹاف نے متعلقہ گرڈاسٹیشنوںسے بارش کا پانی نکالنے کے بعد بجلی بحال کردی گئی ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں