منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہر سیاسی جماعت ،فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا،منظور کاکڑ ایڈووکیٹ

منگل 17 نومبر 2020 16:04

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) اے این پی لورالائی کے صدر منظور کاکڑ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ لورالائی میں منشیات فروشی کے حوالے سے صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمان خیل کا بیان بلکل درست ہے شہر و اطراف میں منشیات کا استعمال عام ہوچکا ہے پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا دھندہ عروج پر ہے اور پولیس منشیات فروشوں سے ریگولر بھتہ وصول کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کا پولیس پر عدم اعتماد اپنی جگہ لیکن اس کام کیلئے انھیں ایف سی کو زمہ داری دینے کیلئے ہمارا موقف یہ ہے کہ پولیس کو ہی اپنی زمہ داری ایمانداری فرض شناسی اور بغیر کسی دباو کے انجام دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہر سیاسی جماعت اور افراد کو ملکراپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی زندگی برباد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن خاندانوں کے افراد اس دھندے کے عادی ہیں ان کے خاندان اجڑ رہے ہیں اور مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی منشیات کے خلاف صف اول کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں