لورالائی میں کالے اور وائٹ پلاسٹک شیشوں والی گاڑیوں کی بھر مار

جرائم پیشہ عناصر کے زیر استعمال گاڑیوں سے قانون کی خلاف ورزی ہونے کیساتھ عوام میں خوف وہراس پھیلنے لگا

جمعہ 16 اپریل 2021 16:25

لو رالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) لورالائی میں کالے اور وائٹ پلاسٹک شیشوں والی گاڑیوں کی بھر مار جرائم پیشہ عناصر کے زیر استعمال گاڑیوں سے قانون کی خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ساتھ عوام میں خوف وہراس بھی پھیلتا ہے ان گاڑیوں میں قانون شکن جرائم پیشہ اور منشیات فروش اور دہشت گرد عناصر کوئی بھی واردات کر سکتے ہیں اور بڑی آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں پولیس کھبی کھبار ان گاڑیوں کے خلاف وقتی طور پر تومہم شروع کرتی ہے لیکن وہ مستقل بنیادوں پر نہیں ہوتی جس سے جرائم پیشہ عناصر اور دیگر باا ثر اوباش افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بعض سرکاری گاڑیوں پر بھی کالے شیشے لگے ہوتے ہیں اگر قانون پر سختی کے ساتھ عمل درا مد ہو جائے تو ایک طرف قانون کا احترام سب لوگوں میں پید ا ہوگا اور دوسرے جانب جرائم میں ملوث عناصر کا قانون کے زریعے خاتمہ ممکن ہے دہشت گرد اور قانون شکن عناصر ہمارے امن کے مشترکہ دشمن ہیں انھیں کھلی چھوٹ قانون کو پامال کرنے کے مترادف ہے پولیس انتظامیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ غیر اخلاقی اور جرائم کیلئے استعمال ہونے والے ان تمام کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف ریگولر بنیادوں پربلاامتیاز کاروائی کا اغاز شروع کریں تاکہ لورالائی ضلع میں امن و امان کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے اور شہری سکون اور امن کی زندگی بسر کر سکیں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں