ج*قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھی کوشش کی جا ئے ، کمشنر لورالائی

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

آ*لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز نے ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر پی پی ایچ آ ء ڈاکٹر محمد فہیم اتمان خیل ، جیل انتظامیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے قیدیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے کیسوں کی نوعیت اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ کمشنر نے مختلف شعبوں بارکس ، کیچن ، ٹیوب ویل ، مسجد اور دیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا کمشنر نے پی پی ایچ آ ء کی تعاون سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قیدیوں کی رہائی اور سزا کے فیصلے تو عدالت میں ہوں گے لیکن کا ان کا علاج معالجہ ، کھانے پینے ، سردی گرمی سے حفاظت اور مخالف فریق سے تحفظ فراہم کرنا تو جیل حکام کی ذمہداری ہے کمشنر نے کہاکہ قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھی کوشش کی جا ئے تاکہ وہ رہائی کے بعد بہتر زندگی گزار سکے کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز نے پی پی ایچ اء کی طرف سے قائم کردہ ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ سب سے زیادہ علاج معالجے کے حقدار تو قیدی ہی ہیں کہ وہ خود علاج نہیں کرسکتے اور پابند سلاسل ہیں کمشنر نے قیدیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور حل کرنے یقین دھانی کرائی انہوں نے جیل ٹیوب کی سمر سیبل کے لئے اپنی طرف سے 20000) بیس ہزار روپے نقد دئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کمشنر لورالائی ڈویڑن نے بوائز ڈگری کالج میں قائم انٹرمیڈیٹ امتحانی سنٹر کا معائنہ بھی کیا اور آ ج کے جاری پیپر کا جائزہ لیا انہوں منتظمین کو نقل کی روک تھام کی سختی سے ہدایت کی تاکہ قابل بچوں کی حق تلفی نہ ہو اور میرٹ کا بول بالا ہو۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں