شنکیاری کے کشمیری بازار میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں 8 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں

ہفتہ 13 اپریل 2019 14:01

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) شنکیاری کے کشمیری بازار میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں 8 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں، دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مقامی افراد اور فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام کشمیری بازار شنکیاری میں خوانزادہ مسجد کے قریب دبئی شاپنگ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اتنی شدید تھی کہ یکدم پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے 8 دکانیں جل گئیں اور ان میں موجود لاکھوں روپے کا کپڑا، ہوزری اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم بعد ازاں فائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں