جے یو آئی ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دے گی، قانون کا دفاع ہر حال کریں گے، مولانا امجد لاہوری

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:48

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان لاہوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی کسی کو اجازت نہیں دے گی، ناموس رسالت کے قانو ن میں ترمیم کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے، کوئی مائی کا لال ناموس رسالت کے قانون تبدیل نہیں کر سکتا، قادیانیوں کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، ناموس رسالت کے قانون کا دفاع ہر حال میں کریں گے۔

وہ یہاں مدرسہ مہد القرآن الکریم ڈب نمبر1 مانسہرہ میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی حکومت کی مہنگائی نے غریب عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری میں ناکام ہو رہی ہے، آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کے دعوے کرنے والے آج آئی ایم ایف پہنچ چکے ہیں، حکومت اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے جمعیت علماء اسلام کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں، ہمارے اکابرین نے جیلیںکاٹی ہیں، بالاکوٹ کے پہاڑ اس بات کے گواہ ہیں کہ شاہ اسماعیل شہید نے بالاکوٹ میں جام شہادت نوش کیا۔ مولانا امجد لاہوری نے کہا کہ جے یو آئی ایک نظریہ کا نام ہے، شیخ الحدیث حضرت مولانا ذکریا رحمتہ الله علیہ نے کہا تھا کہ فارم ضرور بھرنے چاہئیں، جب قیامت میں الله تعالیٰ سوال کریں گے کہ آپ کیا لیکر آئیں ہیں تو وہ بتائیں گے کہ جمعیت علماء اسلام کا فارم لیکر آئے ہیں، ہم اکابرین کے نام لیوا ہے، جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، رکنیت سازی مہم کو عوام میں عام کریں اور عوام کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی دعوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں