جبوڑی بازار میں آتشزدگی ، میڈیکل سٹور جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا

منگل 11 دسمبر 2018 14:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) جبوڑی کے مین بازار میں آتشزدگی سے میڈیکل سٹور میں موجود ادویات اور دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، 15 لاکھ روپے سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، تھانہ شنکیاری میں رپورٹ درج کرادی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جبوڑی کے مین بازار میں موجود ندیم میڈیکل سٹور میں گذشتہ رات 2 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے میڈیکل سٹور میں موجود لاکھوں روپے کی ادویات اور دیگر سامان کو جلا کر راکھ بنا دیا۔

شاہد خان اور ندیم خان ولد محمد ادریس خان سکنہ چہلہ باغ جبوڑی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ رات ہم اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ اطلاع ملی کہ ہمارے میڈیکل سٹور میں آگ بھڑک اٹھی ہے، جب وہاں پہنچے تو سب کچھ راکھ ہو چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں