جگن سے بالاکوٹ آنے والی مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے

بدھ 31 جولائی 2019 12:45

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2019ء) بالاکوٹ کے علاقہ جگن سے بالاکوٹ آنے والی مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ جگن سے بالاکوٹ آنے والی مسافر جیپ جس سے ڈرائیور غلام قاسم چلا رہا تھا، بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میںگرنے سے 13 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں ڈرائیور غلام قاسم ولد سلیمان، مسماة زیتون بی بی، مسماة گلشن، مسماة مریم، محمد ندیم، مسماة بیگم النساء، قاری بابو، غلام حسین، کالا خان، فضل الرحمن ، مہر النساء و دیگر شامل ہیں۔

حادثہ کی اطلاع پر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ پہنچایا جہاں طبی امداد فراہمی کے بعد زخمیوں کو کنگ عبد الله ہسپتال مانسہرہ ریفر کر دیا گیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں