نبی پاکﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے،رانا احمد سعید

جمعرات 14 اکتوبر 2021 14:15

مانگامنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) مانگامنڈی پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا احمد سعید نے عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ منانے کے حوالے سے کہا ہے کہ امت محمدیہ کے لیے ربیع الاول کا مہینہ بے حد فضل اور فضیلت والا ہے۔ مسلم لیگ ن عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ شایان شان طریقے سے منا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ربیع الاول کے مہینے میں مین شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی پاکﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔آپﷺ کی مبارک ہستی اعلیٰ سیرت اور حسن و اخلاق کا اعلی نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرورِ عالم کی حیاتِ طیبہ رواداری اور رحم و کرم کے واقعات سے معمور نظر آتی ہے۔اللہ کے نبیﷺ سے محبت اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔نبی کریمﷺ سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں