بتی امجد شاہ قتل کیس ،گرفتار ملزم اصغر شاہ کی درخواست ضمانت منظور

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:17

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمال الدین خان کی عدالت نے اوگی کے علاقہ بتی میں امجد شاہ قتل کیس میں گرفتار ملزم اصغر شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل گائوں بتی میں نوجوان امجد شاہ کو قتل کیا گیا جس کی ایف آئی آر وقاص، قدم خان اور اصغر شاہ وغیرہ کے خلاف درج کی گئی۔ پولیس نے ملزمان گرفتار کئے جو جیل میں تھے، ایک ملزم قدم پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوا ہے۔ ملزم اصغر شاہ نے بھی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی جسے وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے منظور کر کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں