ڈی پی او مانسہرہ کا ضلع کے داخلی راستوں کا دورہ، ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس جوانوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:54

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ نے ضلع کے داخلی راستوں داتہ اور تھانہ شنکیاری، تھانہ بٹل اور تھانہ پھلڑہ کا دورہ کیا، ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو کورنا وائرس سے بچانے کیلئے پولیس اہلکاروں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے پیش نظر ضلع مانسہرہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مانسہرہ پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جو حکومتی احکامات کے پیش نظر غیر ضروری ٹرانسپورٹ اور عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے ضلع کے داخلی راستہ داتہ کے ساتھ ساتھ تھانہ شنکیاری، تھانہ بٹل اور تھانہ پھلڑہ کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

فیلڈ میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکاروں کو شاباش دی۔ ڈی پی او نے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں۔ عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے مانسہرہ پولیس دن رات کوشاں ہے، عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیروں پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی ان پر عمل کی تلقین کریں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں