ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری،مزید سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،متاثرہ افراد کی تعداد 53تک پہنچ گئی

بدھ 3 جون 2020 23:28

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری۔مزید سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق۔متاثرہ افراد کی تعداد 53تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری ھیں۔عوام کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ھو رہا ھے۔

(جاری ہے)

ضلع مانسہرہ میں مزید سات افراد جن میں سعد ولد جنید ساکنہ ڈھانگری بالا مانسہرہ وجور احمد خان ولد اصغر خان ساکنہ ڈب نمبر1مانسہرہ دختر محمد یوسف محلہ سراجیہ مانسہرہ بابو اورنگزیب۔زوجہ اورنگزیب۔یخی۔زوجہ یخی ساکنان ڈاڈر شامل ھیں۔ان تمام افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد 53تک پہنچ گئی ھے۔جبکہ 61افراد کی رپورٹ آناباقی ھے۔جس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ھے۔لاک ڈاون میں نرمی کے بعد عوام کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ھو رہا ھے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں