مانسہرہ،دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:27

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوہسار چلڈرن اکیڈمی مانسہرہ کی پرنسپل کاجواں سالہ بیٹا سید محمد حسین شاہ جوآئل اینڈ گیس کمپنی اسلام آباد میں انجنیئر تھا۔

(جاری ہے)

اتوارکے روز اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ دندئی بشام سیروتفریح کے لیئے گیاتھا۔سیلفی بناتے ھوئے دوبچے دریا میں ڈوب گئے تھے۔بچوں کو بچانے کے لیئے والد نے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔مقامی تیراکوں نے بچوں کو تو دریا سے زندہ نکال دیا تھا۔مگر بچوں کے والد کی تلاش کے لیئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔مگر کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں