مانسہرہ ،سیاحوں کو گائیڈ لائن فراہم کرنے کیلئے ٹورسٹ پولیس فورس قائم کردی گئی

ٹورسٹ پولیس فورس مختلف تفریحی مقامات پر سیاحوںکو ہر قسم کی گائیڈ لائن ،مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی،ترجمان مانسہرہ پولیس

جمعرات 9 جون 2022 18:53

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2022ء) ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے ضلع کے سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ حضرات کو راستے، موسمی صورتحال اور مختلف مقامات پر گائیڈ لائن فراہم کرنے کیلئے 40 جوانوں پر مشتمل ٹورسٹ پولیس فورس قائم کر دی ہے ۔ترجمان مانسہرہ پولیس کے مطابق ٹورسٹ پولیس فورس ضلع مانسہرہ کے مختلف تفریحی مقامات پر سیاح حضرات کو ہر قسم کی گائیڈ لائن اور مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے اور بروقت مدد کرنے کیلئے 4 سہولیاتی مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کے ذریعے سیاح سفر کرنے اور راستے کے متعلق مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ نے ٹورسٹ فورس کے جوانوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹورسٹ کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا آپ کی اہم اور اولین ذمہ داری ہیمانسہرہ کا رخ کرنے والے ٹورسٹ حضرات کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو ان کی رہنمائی کریں اور ان کو بروقت امداد فراہم کریں۔ انہوں نے ٹورسٹ پولیس فورس کے جوانوں میں فرسٹ ایڈ کٹس بھی تقسیم کیں تاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں