مانسہرہ پولیس کے 60 کانسٹیبلان کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

بدھ 15 جون 2022 20:11

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2022ء) مانسہرہ پولیس کے 60 کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ڈی پی او آفس مانسہرہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق اور ایڈیشنل ایس پی مانسہرہ جمیل اختر نے کانسٹیبلان کو ترقی کے بیج لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو پروموٹ کرنا مانسہرہ پولیس کی روایت رہی ہیں تمام پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں گئے۔

تمام افسران قانون کی بالادستی اور محکمانہ ڈسپلن کو اپنا شعار بنائیں اور فرائض کی سرانجام دہی کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مکمل انصاف کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات بنائیں،تمام پولیس افسران عوام الناس سے انتہائی خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں