بالاکوٹ،ٹی ایم اے کے زیراہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب

پیر 14 اگست 2023 16:38

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2023ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بالاکوٹ کے زیر انتظام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سردار شاہجہان یوسف سابقہ وزیر و مشیر وزیراعظم پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں سردار لیاقت کسانہ، قائم مقام تحصیل چیئرمین لوکل گورنمنٹ بالاکوٹ،اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ، سید سکندر منصور شاہ ٹی۔

(جاری ہے)

ایم۔او بالاکوٹ، سابق ایم۔پی۔اے میاں ضیاء الرحمن،جیند علی قاسم سابق تحصیل ناظم بالاکوٹ، ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ، مختلف محکمہ جات کے سربراہان، انجمن تاجران بالاکوٹ بازار، کابینہ انجمن تاجران گڑھی حبیب اللہ، صحافی برادری، اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر ایک پروقار ریلی کا انعقاد بھی گیا گیا جو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بالاکوٹ سے ایوب پل بالاکوٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں