سرن ویلی کے بالائی پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

منگل 7 جنوری 2020 14:13

سرن ویلی کے بالائی پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) سرن ویلی کے بالائی پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہو گئی، سردی کی شدت میں اضافہ اور برف باری کی وجہ سے علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سرن ویلی کے مختلف مقامات سے ٹریفک نظام بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شروع ہونے والی بارش اور برف باری کا سلسلہ پورا دن جاری رہنے سے سرن ویلی کی بالائی یونین کونسلوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف مقامات پر سڑک بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔

علاقہ میں برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، علاقہ میں ایندھن سوختی لکڑی اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں