وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے ، ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین

پیر 7 اگست 2017 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے، وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے ممبران سمیت ہر متمول شخص کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بہت سے افراد شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں مگر ٹیکس ادا نہیں کر رہے جس سے ملک ہمیشہ ہی اغیار کا محتاج رہتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائری دیکھ کر تکلیف ہوئی، ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کمزور ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال کیلئے 3.8 فیصد خسارے کا ہدف مقرر کیا تھا مگر خسارہ جی ڈی پی کے 4.2 فیصد تک بڑھ گیا ہے جو تشویشناک ہے۔ حکومت نے معاملات سدھارنے کی کوشش کی ، بہت سے ٹیکس استثناء ختم کیئے مگر ٹیکسوں میں اضافہ نہ ہو سکا جبکہ جیسے جیسے الیکشن قریب آئے گا حکومت کیلئے سخت اقدامات اٹھانا مشکل ہوتا جائے گا۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی تنظیم نو کی جائے تاکہ حکومت کے خسارے میں کمی آ سکے۔ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کراچی کا انفراسٹرکچر اور ہائیرایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے، موٹروے اورریلویزکاجدیدنظام لانے سمیت کئی فیصلے کئے ہیں جو لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل این جی لانا وزیر اعظم کا کارنامہ ہے اور امید ہے کہ انکی موجودگی میں تمام منصوبے بلا روک ٹوک مکمل ہو جائیں گے جس سے ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں