تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں میں کئی ماہ قبل نصب ہونے والی ڈائیلاسسز مشینیں آپریشنل نہ ہو سکیں‘مریض پریشان

جمعرات 19 مئی 2022 12:34

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پپلاں میں گردوں کے مریضوں کے لیئے کئی ماہ قبل نصب ہونے والی ڈائیلاسسز مشینیں آپریشنل نہ ہونے سے علاقہ کے غریب مریض شدید پریشان اور اضطرابی کیفیت سے دوچار مریض دھکے کھانے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تحصیل پپلاں کے غریب مریضوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سید نظارت علی شاہ اورڈاکٹر امیراحمد خان CEO ہیلتھ اتھارٹی میانوالی سے درمندانہ اپیل کرتے ہو کہا کہ THQ اسپتال پپلاں میں ڈائیلاسسز مشینیں عرصہ دراز سے نصب ہیں جبکہ اس کے ڈاکٹر اورعملہ بھی ٹریننگ مکمل کرچکا ہے تحصیل پپلاں کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید کرنے کے لیء ان مشینوں کو فوری آپریشنل کروایں کیونکہ علاقہ بھر کے غریب مریض ہزاروں روپے کرایہ خرچ کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی جانے پر مجبورہیں اور غریب لوگ اس مہنگاہی کے دور میں اتنے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے جو آپ کی خصوصی شفقت کے منتظر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پپلاں ٹی ایچ کیو اسپتال میں نصب شدہ ان مشینوں کو فوری طور پر آپریشنل کروایا جائہ۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں