غیرملکیوں کے خلاف آپریشنز کے دوران 1126 افراد کی جانچ پڑتال جاری

جمعرات 5 اکتوبر 2023 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2023ء) اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی غیر قانونی مقیم کو پناہ یا ملازمت دینا بھی جرم ہے جس پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز کے دوران 1126 افراد کی جانچ پڑتال جاری ہے ، 503افراد کے پاس کسی قسم کے کوئی کاغذات نہیں تھے ، ان کے خلاف 14 فارنر ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی غیر ملکی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ 623 افراد کو منظور شدہ شناختی دستاویزات پیش کرنے پر رہا کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام عمل کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ جرائم پیشہ عناصر کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں ہے۔ آس پاس کوئی غیرقانونی مقیم ہو تو پولیس کو اطلاع دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ،کسی غیر قانونی مقیم کو پناہ یا ملازمت دینا بھی جرم ہے جس پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں