میرپورخاص، لنڈا بازار پر پٹرول بموں سے حملہ، ایک درجن دکانیں جل گئیں

منگل 31 مارچ 2009 15:15

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ ۔2009ء) میرپورخاص میں نامعلوم مسلح افراد نے لنڈا بازار پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد دکانیں جل گئیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق آج صبح موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد سب وے پل کے قریب واقع لنڈا بازار آئے اور دکانوں میں سوئے ہوئے افراد کو اسلحے کے زور پر باہر نکال دیا ۔ مسلح افراد نے دکانوں میں پٹرول بم پھینکے اور فرار ہوگئے۔ آگ لگنے کے باعث لنڈا بازار کی ایک درجن سے زائد دکانیں جل گئیں۔فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ واقعے کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے آوازوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں