سندھ ، میٹرک کے امتحانات جاری، نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات

میرپورخاص میں امتحانی مراکز پر اسسٹنٹ کمشنرکے چھاپی70 سے زائد موبائل فون اور نقل کا مواد برآمد

ہفتہ 4 مئی 2024 16:33

میرپورخاص/جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری ہے۔میرپورخاص میں نویں اور دسویں کے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے امتحانی مراکز پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے 70 سے زائد موبائل فون اور نقل کا مواد برآمد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ امتحانی مراکز کے باہر بھی نقل کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ہفتہ کونویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ تھا، متعدد امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری رہا۔سکھر بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی مراکز میں ہفتہ کونویں جماعت کا فزکس کا پرچہ لیا گیا، نقل کی روک تھام کے لیے بورڈ کی جانب سے بنائی گئی ٹیموں نے امتحانی مراکز کے دورے کیے۔

(جاری ہے)

جیکب آباد میں لاڑکانہ بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے طلبا نے بائیولوجی کا پرچہ دیا، نقل سے روکنے کے لیے سینٹرز کے باہر پولیس اہلکار تعینات رہے۔امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے امتحانی مراکز کے باہر پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں