افسران کو شہراور اور ادروں کے لیئے خدمت خلق کے جذبے سے کام کرنا چاہئے ، ڈویزنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شا ہ

جمعرات 13 جنوری 2022 17:14

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2022ء) ڈویزنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شا ہ نے کہا ہےکہ سرکاری ملازمین کا تبادلہ وتقرری ملازمت کا حصہ ہیں افسران کو  شہراور اور ادروں کے لیئے خدمت خلق کے جذبے سے کام کرنا چاہئے تاکہ  جانے کے بعد  شھر اور ادارے کی بہتری کے لیئے کیئے گئے کاموں اور افسران کو لوگ اچھے لفظوں میں  یاد کریں ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے  ایم اینڈ ار (ریگیولر) پروگرام، پرووینشل بلڈنگ ڈسٹرکٹ ہائی وی اینڈ ڈسٹرکٹ بلڈنگ ڈویزن کی ڈویڑنل اور سائیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدات کرتے ہوئے کیا۔ ادس موقع پر ڈسٹرکٹ روڈس کی 28 اسکیمیں، پرووینشل ہائی وی کی 2 اسکیمیں   محکمہ روینیو کے مخصوص کوارٹروں، ڈپٹی کمشنر ہائوس سمیت دیگر محکموں کے  افسران  اور رہائشی اسکیموں  مینٹیننس اور رپیئرنگ کی مجوزہ  اسکیموں کو ڈویژنل کمشنر کی جانب سے منظور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منظور کی گئی اسکیموں میں معیار کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے کوتاہی کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مینٹیننس ایند رپیئر (ایم اینڈ آر) ورک کے دوران روڈس اور دیگر جگہوں کا ٹیم کے ہمراہ میں خود  سرپرائیز وزٹ کروں گا کام میں کسی بھی قسم کی غفلت یا معیار میں کمی  ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں