ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے پولیو مہم میں ورکروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اچانک میرپورخاص کےمختلف علاقوں کا معائنہ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 1 مئی 2024 17:23

 میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی 2024ء ) ڈویژنل کمشنر  فیصل احمد عقیلی  نے جاری انسداد پولیم میں پولیو ورکروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اچانک میرپورخاص کےمختلف علاقوں کا معائنہ کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر سونو خان چانڈیو اے ڈی ایچ او  ڈاکٹر اشوک کمار اور فوکل پرسن پولیو پروگرام ڈاکٹر نارائنداس کے ہمراہ سینٹ ٹریضہ امریکن ہاسپٹل ٹرانزٹ پوائنٹ کھان ناکہ کھپرو ناکہ اور صوفی ٹاؤن کے علاقوں میں جا کر والدین سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے اور پولیو ٹیموں کی گھر گھر انے کے متعلق معلومات حاصل کیں انہوں نے پولیو ورکروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے اے ڈی ایچ او اور فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی نہ کرنے والے پولیو ورکروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں