میرپور خاص پولیس کی آئیس کرسٹل اور چرس بیچنے والوں کے خلاف کارروائی

بڑی تعداد میں منشیات برآمد انب موری کے بدنام زمانہ آئیس ہیروئین بیچنے والے سرغنہ گرفتار

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 30 اپریل 2024 17:43

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2024ء) پمیرپورخاص ڈی آئی جی میر پورخاص رینج جاوید جسکانی کے سخت احکامات اور ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کی ہدایت پر انچارج CIA عنایت علی زرداری انچارج DIB دانش بھٹی، ڈگری انسپکٹر سلیم سموں، SHO ٹنڈو جان محمد انسپکٹر آفتاب علی رند نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے، ڈگری ٹنڈوجان محمد اور قریبی علاقوں میں چرس اور دیسی شراب فروخت کرنے والے بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ہزار 770 گرام چرس 1020 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف ڈگری پولیس اسٹیشن میں 1 مقدمہ نمبر 45/2024 زیردفعہ 9C CNS ACT 2. مقدمہ نمبر 46/2024 زیر دفعہ 3/4 PEHO درج، 3. ٹنڈو جان محمد تھانے 2 الگ الگ مقدمات نمبر 46/2024 اور 47/2024 زیر دفعہ 9C CNS ACT درج کر لیے گئے, ملزمان سے مزید تفتیش جاری ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائر اسد علی چوہدری نے انچارج CIA، انچارج DIB دانش بھٹی سمیت تمام ٹیم کو کامیاب کاروائی کرنے پر شاباشی دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا�

(جاری ہے)

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں