ج*سندھ یونیورسٹی کو میرپورخاص یونیورسٹی کا درجہ ملتے ہی بحران کا شکار

پیر 13 مئی 2024 18:45

]میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) سندھ یونیورسٹی کو میرپورخاص یونیورسٹی کا درجہ ملتے ہی بحران کا شکار ہو گئی، اساتذہ اور دیگر ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد کام چھوڑ ہرتال، مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے مسائل حل ہونے کے بجائے بھڑنے لگے، رجسٹرار، کنٹرولر سمیت دیگر اہم عہدے خالی ہونے کے سبب طلبہ کے سالانہ امتحانات بھی داؤ پر لگ گئے، پہلے مرحلے میں آج پریس کلب کے سامنے میگا احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ان خیالات کا اظہار میرپورخاص یونیورسٹی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر برکت علی، اویس، سویرا، زرمینہ، اونسہ اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ سندھ یونیورسٹی کیمپس کو میرپورخاص کا یونیورسٹی کا درجہ دینے کے بعد یونیورسٹی شروعات میں ہی بحران کا شکار ہو چکی ہے گزشتہ تین ماہ سے مستقل اور عارضی اساتذہ اور لوئر سٹاف کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث تمام اسٹاف نے ہڑتال شروع کر دی ہے جس کے باعث میرپورخاص یونیورسٹی میں تدریسی عمل گزشتہ ایک ہفتے سے مکمل طور پر بند ہے انھوں نے کہا کہ ابھی تک یونیورسٹی کا کوئی مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا گیا تمام انتظامات عارضی وی سی چلا رہے ہیں جن کو یونیورسٹی کے مسائل سے آگاہ کیا جاتا ہے لیکن وہ کوئی ایکشن نہیں لیتے جس کی وجہ سے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں بجلی تک نہیں ہے جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو اذیت ناک صورحال کا سامنا ہے تنخواہیں تو ایک طرف بجلی نہ ہونے کے صورت میں جنریٹر چلانے کیلئے پیٹرول کے پیسے بھی نہیں ہیں تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین سخت پریشان ہیں اور گزشتہ اہک ہفتے سے ہڑتال پر ہیں جس سے تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کا مکمل اور با اختیار وی سی تعینات کیا جائے اور یونیورسٹی کا بجٹ جاری ہونے کے بعد ضروری اخراجات کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں واضح رہے کہ میرپورخاص یونیورسٹی میں رجسٹرار، کنٹرولر، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آف ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر پلاننگ کی آسامیاں تاحال خالی ہیں جس کی وجہ سے اس ماہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 700 سے زائد طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحانات بھی سوالیہ نشان بن گئے ہیں سندھ یونیورسٹی نے 20 مئی سے امتحانات لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے لیکن سندھ یونیورسٹی نے میرپورخاص اور لاڑکانہ کیمپس کے امتحانات لینے سے انکار کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اب یہ دونوں یونیورسٹیاں خود مختار ہیں میرپورخاص یونیورسٹی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے پہلے مرحلے میں آج پریس کلب کے سامنے میگا احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آئندہ بڑے شہروں کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاج کیا گا انھوں نے کہا کہ زیر تعلیم طلبہ و طالبات امتحانی فیس جمع کروانے کیلئے آفیسوں کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ان سے کوئی فیس لینے والا بھی کوئی نہیں ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے اور تمام آسامیاں فوری پر کر کے امتحانات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں