گ*محکمہ آبپاشی کی جانب سے نہروں کی وارہ بند سے پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار

پیر 13 مئی 2024 18:45

kمیرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) محکمہ آبپاشی کی جانب سے نہروں کی وارہ بند سے پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، شہریوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی سیٹلائیٹ ٹاون واٹر سپلائی اسکیم کے تالاب سوکھنے لگے ہیں، شدید گرمی میں شہری پانی کی تلاش میں برتن اٹھائے مارے مارے پھر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کی جانب سے نہروں کی وارہ بند سے پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور شہریوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی سیٹلائیٹ ٹاون واٹر سپلائی اسکیم کے تالاب سوکھنے لگے ہیں شدید گرمی میں شہری پانی کی تلاش میں برتن اٹھائے مارے مارے پھر رہے ہیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رات گئے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں پانی کی سپلائی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے جن میں ٹور آباد، ڈھولن آباد، کھڈ پلاٹ، غریب آباد، آجن پاڑہ، بلوچ پاڑہ، آدم ٹاون، کھڈرو لائین، نٹ پاڈہ، پی ایم کالونی، کھری کواٹر، نیو ٹاون اور دیگر علاقے شامل ھیں پانی گھروں تک بھی نہیں پہنچ پاتا اور جو پانی آتا ہے وہ سیوریج ملا انتہائی بدبو دار ہوتا ہے رابطہ کرنے پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے نہروں کی وارہ بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوا ہے اور جب پانی آتا ہے تو وہ کم مقدار میں چھوڑا جاتا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تالابوں تک پانی لفٹ نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ سے پاک کالونی، سیال کالونی، مہاجر کالونی، تھامس آباد سمیت دیگر علاقوں میں پینے کا پانی کی سپلائی نہیں پہنچ پاتی جسے ہی وارہ بند ختم ہو گی تو پانی کی سپلائی معمول پر آ جائے گی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں