چیمبرآف کامرس کوصحیح معنوں میں عوامی خدمت کاپلیٹ فارم بنائوں گا‘نومنتخب صدر چیمبر آف کامرس

بچے ہمارامستقبل ہیں اورنونہالان وطن کے مستقبل کوبہتربنانے کیلئے ہرممکن اقدامات ہماری ذمہ داری ہیں‘سہیل شجاع مجاہد

منگل 23 اکتوبر 2018 13:28

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) عہدے خدمت کاذریعہ ہیں، چیمبرآف کامرس کوصحیح معنوں میں عوامی خدمت کاپلیٹ فارم بنائوں گا،میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،اداروں کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے جدوجہدکاعزم کیاہے، میرپورکولاوارث خیال کرکے حقوق پرشبخون مارنے والوں کویادرکھناچاہیے کہ وقت کبھی نہیں ٹھہرتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارنومنتخب صدرچیمبرآف کامرس سہیل شجاع مجاہد نے ڈین پونچھ یونیورسٹی برائے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹرمحمدسروراحمدسے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا، سہیل شجاع مجاہد نے کہاکہ بچے ہمارامستقبل ہیں اورنونہالان وطن کے مستقبل کوبہتربنانے کیلئے ہرممکن اقدامات ہماری ذمہ داری ہیںجامعہ پونچھ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جس نے موجودہ حالات کاادراک کرتے ہوئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے صحیح معنوں میں فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں، سٹڈی ضروری ہیں لیکن فیلڈمیں پیش آنیوالی مشکلات کاادراک بھی ہوناچاہیے، بدقسمتی سے ہمارانصاب تعلیم عصرحاضرکے تقاضوں کوپوراکرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے،وزارت تعلیم کوچاہیے کہ وہ تعلیمی نصاب کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے،اداروں میں کوآرڈنیشن کی کمی اورکام چوری خرابیوں کاموجب بن رہی ہے، سربراہان ادارہ کمپرومائزکی پالیسی چھوڑدیں توکوئی وجہ نہیں کہ ملکی ترقی کی رفتارتیزنہ کی جاسکی، ملاقات میںپروفیسرڈاکٹرمحمدسروراحمدنے انجینئرنگ،الیکٹریکل ودیگرشعبہ جات میں یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کی کارکردگی اورآئندہ کے اہداف بارے صدرچیمبرآف کامرس سہیل شجاع مجاہدکوآگاہ کیا،سہیل شجاع مجاہد نے اپنے بھرپورتعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ کوٹلی یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنرمندی کے فروغ کیلئے رابطہ قائم کیاتھاانہیں بھی بھرپورتعاون فراہم کیا،تمام سٹیک ہولڈرزکویہ آفرکرتاہوں کہ کسی بھی معاملے میں کوئی رہنمائی درکارہویافیلڈورک کے حوالے سے بچوں کے مستقبل کی بہتری کیلئے میں کوئی رول پلے کرسکوں تواسے میں اپنے لئے اعزازسمجھتاہوں،میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اپنابھرپورکرداراداکروں گا۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں