حضرت علی ؓ کایوم شہادت کے موقع پرمجالس عزاء اورماتمی جلوسوں کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل

اتوار 26 مئی 2019 15:15

ملتان ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہ کایوم شہادت سوموارکے روز عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا۔اس موقع پرملتان میں مختلف مقامات سے 12ماتمی جلوس برآمدہوں گے ۔ملتان کا مرکزی جلوس محلہ ناصر آباد جھک سے صبح 9بجے شروع ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اندرون شہر قدیمی جامع مسجد ولی محمد پہنچے گا جہاں پر مجلس عزاء ہوگی اس کے بعد حسین آگاہی چوک پر عزادار زنجیر زنی کر یں گے اور مغرب کی نماز گھنٹہ چوک پر نماز مغربین ادا کی جائے گی اس کے بعد دوبارہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آستانہ لال شاہ پر رات 10 بجے اختتام پذیر ہو گا ۔

اس کے علاوہ چاہ بوہڑوالا اوردیگرمقامات سے بھی ماتمی جلوس برآمدہوں گے جواپنے روایتی علاقوں سے گزرتے ہوئے اختتام پذیرہوں گے ۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پرمجالس عزاء کاسلسلہ بھی جاری ہے۔لودھراں میں بھی 2ماتمی جلوس نکالے جائیں گے ،ملتان ریجن کے 14ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 1951پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ اسی طرح ریجن میں 78مجالس عزاء کی سیکورٹی کے لئے بھی 818پولیس اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی ہدایت پر ملتان ریجن میں 21رمضان بسلسلہ شہادت حضرت علی ؑکے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ۔ ملتان ریجن میںواضح رہے کہ ملتان میں کل 12ماتمی جلوس جبکہ لودہراں سے 2ماتمی جلوس نکالے جائیں گے ۔ دریں اثناء یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیاجبکہ واسا نے بھی صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے۔ ڈیرہ اڈا تا عزیز ہوٹل ، عزیز ہوٹل تا ایس پی چوک اور صدر بازار صبح 6بجے سے دوپہر تین بجے تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا جبکہ اندرون حسین آگاہی دن 12بجے سے دوپہر 4بجے تک ، حسین آگاہی روڈ ، گھنٹہ گھر چوک اور کچہری روڈ 12بجے دن سے رات 10بجے تک ٹریفک کے لئے بند رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں