خواتین کو کاروبار کے لئے قرضہ فراہم کرنے کی سکیم جلد شروع کی جائے گی ، انعم ملک

منگل 15 اکتوبر 2019 16:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) منیجر ورکنگ ویمن ہاسٹل ملتان انعم ملک نے کہا ہے کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پبلک اور پرائیوٹ اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی رہائش کے لئے صوبہ بھر میں 16ہاسٹلز قائم کئے ہیں۔یہ ہاسٹلز تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو کاروبار کیلئے قرضہ فراہم کرنے کی سکیمیں بھی پائپ لائن میں ہیں جن پر جلد عمل درآمد شروع ہوگا ۔یہ بات انہوں نے ورکنگ ویمن ہوسٹلز بارے ایک بریفنگ میں بتائی۔ منیجر انعم ملک نے بتایا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے صوبہ میں ملازم پیشہ مائوں (ورکنگ مدر ) کے 75ڈے کیئر سنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں