ملتان،میڈیکل سٹوروں پرڈاکووں کی لوٹ مار،عملہ اورگاہک یرغمال

جمعرات 26 مئی 2022 12:24

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ملتان نشتر ہسپتال کے سامنے 3 میڈیکل سٹوروں پر ڈکیتی ،پولیس تھانہ چہلیک نے مقدمہ درج کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ۔ڈکیتی کی واردات بدھ کی رات ہوئی جس میں چارنقاب پوش ڈاکووں نے گن پوائنٹ پردس بجے شب تین میڈیکل سٹوروں پرلوٹ مارکی اورفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق 4ڈاکونشترہسپتال کے گیٹ نمبر2کے سامنے واقع مہران پلازہ میں داخل ہوئے،وہ کلاشنکوف اوردیگراسلحہ سے مسلح تھے ،ایک ڈاکو پلازہ کے باہر کھڑاہوگیااوردیگر تینوں نے پلازہ میں واقع میڈیکل سٹورزپرلوٹ مارشروع کردی ۔

اسلام میڈیکل ہال ،شفیع میڈیکل ہال اورثمرمیڈیکل ہال کے ما لکوں اورادویہ کی خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں کو گن پوائنٹ پرکیش ،موبائل فون اوردیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے ۔ڈاکووں نے دوران واردات کسی تاجریاشہری کو باہر نہ نکلنے دیا۔میڈیکل سٹورکے ایک ملازم ارشدنے بتایاکہ ایک سیلزمین نے مزاحمت کی کوشش کی توڈاکووں نے فائرکھول دیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں