ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 15 روز میں 9566ٹن کچرااٹھایا

منگل 31 مئی 2022 13:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ’’صاف پنجاب مہم‘‘ کا 15 روز کا ڈیٹا جاری کردیاہے۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ملتان شہر سے9566 ٹن کچرا اٹھایا گیا جبکہ 112 شاہراہوں اور32 سرکاری بلڈنگز کی صفائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہر کے99 نظر انداز کئے گئے علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا گیا،87 شاہراہوں کے ڈیوائیڈرز کی سکریپنگ کی گئی اور 97 قبرستانوں، مزارات اور مساجد کی صفائی کی گئی۔

شہریوں کی آگاہی کے لئے 23 سرگرمیاں بھی سر انجام دی گئیں۔ڈیٹا کے مطابق ایپ پر 58،ہیلپ لائن1139 پر218 اور سوشل میڈیا پر32 شکایات موصول ہوئیں۔اس طرح مجموعی طور308 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 304 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 4 شکایات کے ازالے کے لئے کام جاری ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں