جون میں 900 ملین روپے کے ریفنڈزدیئے گئے،چیف کمشنر آرٹی اوملتان کا تقریب سے خطاب

جمعرات 16 اگست 2018 17:56

ملتان۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ریفنڈز کی ادائیگی میں کچھ دشواریوں کے باوجود ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او)ملتان نے صرف ایک ماہ جون 2018ء میں 900ملین روپے کے ریفنڈزکی ادائیگی کی ہے،آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن (ایپبیوما)کی طرف سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر آرٹی اوملتان عابد رضابودلہ نے کہاکہ اس سے پہلے بھی ریفنڈزکی ادائیگی کی جاتی رہی ہے ،اس کی رفتارمیں کمی ضرور رہی ہے تاہم ریفنڈزکیلئے بڑے کیسز سنٹرلائزسسٹم کے تحت ہی اداہوں گے ،انہوںنے کہاکہ صنعت کاروں اورکاروباری اداروں یاافراد کے مسائل دوطرح کے ہیں ایک اجتماعی اوردوسرے انفرادی کچھ مسائل کاتعلق ایف بی آر ہیڈکوارٹر اورپالیسیوں سے متعلقہ ہوتے ہیں جن کیلئے آرٹی او زکوذمہ دارنہیں ٹھرایاجاسکتا،تاہم جومسائل مقامی سطح پرحل ہوسکتے ہیں اورقانون بھی اجازت دیتاہوتوان مسائل کے حل کیلئے آپ ہروقت آسکتے ہیں نہ اجازت اورنہ ہی وقت لینے کی ضرورت ہے، ہمارا کام ٹیکس گزار کوسہولت دینااورجوجائز ہے وہ ٹیکس لے کر حکومتی خزانہ میں جمع کرناہے ،عابدبودلہ نے کہاکہ جوقانون اورپالیسی اس وقت لاگو ہے اس کے تحت آپ ہم سے جوخدمت لیناچاہیں ہم حاضرہیں ،تاہم نئی حکومت کی تشکیل پراسی کے احکامات اورپالیسیوں کے مطابق ہی ہم کام کرکے صنعتی وتجارتی سیکٹرکی خدمت کرسکیں گے ،اس موقع پرایپبیوماکے چیئرمین سید عاصم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس آر اور394میں کمشنر کے اختیارات کے بارے میں ابہام کو فوری ختم کیاجائے،سیلزٹیکس ریفنڈز کے سیکشن 73کے تحت پوسٹ آڈٹ کیلئے پانچ سال پرانا ریکارڈ مانگنے کی پریکٹس ختم کی جائے ،آرٹی او ملتان میں ٹیکس ایڈوائزری کمیٹی بناکراس میں ایپسبیوما کے نمائندے لئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں