ملتان،پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کا بینرز و سٹیمرزکیخلاف کریک ڈائون جاری

منگل 25 ستمبر 2018 21:09

ملتان۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے سٹیمرز اور بینرز کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے ممتاز آباد اور کچہری فلائی اوورکے علاقے میں درجنوں سٹیمرز اور بینرز قبضے میں لے لئے، اس ضمن میں مارکیٹنگ برانچ نے نجی سکول اور دیگر کمپنیوں کے بلااجازت لگے بینرز کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے، جس پر روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون جاری ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے کہا کہ سروے ٹیمیں صبح اور رات کے اوقات میں آپریشن میں مصروف ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ا یسے سٹیمرز اور بینرز جن کی پبلیسٹی مدت ختم ہو جاتی ہے، اُن کیخلاف بھی آپریشن کر رہے ہیں، اُنہوں نے مزید کہا کہ محدود ذرائع اور افرادی قوت کے باوجود بہترین کارکردگی پیش کر رہے ہیں،آپریشن کے موقع پر سائٹ انسپکٹرز پرویز ہانسلہ اور محمد احسن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں