دارالامان ملتان کاایڈیشنل چارج گہوارہ سنٹر کی انچارج کومل اعجاز کودیدیاگیا

بدھ 12 دسمبر 2018 19:55

ملتان۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ دارالامان ملتان کاایڈیشنل چارج گہوارہ سنٹر کی سوشل ویلفیئر آفیسر مس کومل اعجاز کودیدیاگیا۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے ادارہ انچارج کومل اعجاز نے بتایاکہ اس وقت ادارے میں 32خواتین 9بچوں سمیت رہائش پذیر ہیں،خواتین کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں،انہوںنے کہاکہ اس وقت ان کے پاس 2اداروں کاچارج ہے اس لئے وہ پوری کوشش کررہی ہیں کہ اداروں کے انتظامی امور کوبہترطریقے سے نبھاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں