آرپی او ملتان کی پولیس پنشنرزکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت

جمعرات 9 مئی 2024 18:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ملتان ریجن پولیس کے پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کو آر پی نے ملتان ریجن، وہاڑی،خانیوال اورلودھراں کے پنشنرکلرکس سے خصوصی میٹنگ کی جس میں پولیس پنشنرزکےزیر التوا کیسزکا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ پنشنرزکے زیر التوا کیسزکو ترجیحی بنیادوں پرنمٹایا جائے،روزانہ کی بنیاد پراس حوالے سے رپورٹ بھی بھجوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سروس کٹوتی کی وجہ سے جن افسران و اہلکار وں کے کیسزالتوا کا شکار ہیں وہ تمام کیسزمیرے پاس بھجوائے جائیں،ایسے افسران و اہلکاروں کی سروس کٹوتی بحال کردوں گا تاکہ ان کی پنشن اورگریجویٹی میں خاطرخواہ اضافہ ہو۔آر پی او نےکہا کہ پنشنرزبھی ہماری پولیس فورس کا حصہ ہیں، پنشنرز کی فلاح و بہبود اوران کے دیگرمسائل حل کرنا بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں