پی ایچ اے نے لینیئر پارک مظفرآباد اسٹیشن کی تعمیر مکمل کر لی ،پارک جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا،علی اکبربھٹی

منگل 18 دسمبر 2018 17:20

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے لینیئر پارک مظفرآباد اسٹیشن کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔پارک کو جلد باقاعدہ طور پر عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔پارک کے افتتاح کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پا رک ایکڑ سے زائد رقبہ پر محیط ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان علی اکبر بھٹی نے لینیئر پارک مظفر آباد اور عزیز ہوٹل چوک گرین بیلٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارک علاقے مکینوں کے لئے نعمت سے کم نہیں ہیں۔پارک میں تمام سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کی ہے۔پارک میں گزیبوز ،جاگنگ ٹریک،ڈسٹ بن،بینچز،لائٹس اور درجنوں اقسام کے پودے ،پھول اور بزرگوں کے لیے بہترین تفریحگاہ ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

پانی کی فراہمی اور واش رومز کی تعمیر پر کافی محنت کی گئی ہے۔زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا مقصد عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پارک میں لانا ہے۔پارک کا ریلوے لائن سے ملحقہ ہونا انتہائی خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔پارک میں موسمی پھولوں کی شجرکاری بھی کی گئی ہے۔پارک کو ضلعی حکومت کے تعائون سے مکمل کیا گیا ہے۔آنے والے دنوں میں مزید پارکس کی تعمیر کے ساتھ موجودہ پارکس کو بھی بہتر کرینگے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور کام کی کوالٹی کو چیک کیا۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر حافظ نعیم عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ عروج عمران بھی اس موقع پر موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں