ضلع ملتان میں 164588میٹرک ٹن گندم خریداری کاہدف مقرر ،48خریداری مراکزقائم

پیر 22 اپریل 2019 20:24

ملتان ۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) نائب ناظم خوراک ملتان شیخ عبدالرئوف نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری سکیم 2019-20کا باقاعدہ آغاز 08اپریل سے ہوچکا ہے۔ کاشتکاران/زمینداران بھائیوں سے درخواستیںبرائے حصول باردانہ کامیابی سے وصول کی جاچکی ہیں۔ پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی وصول شدہ درخواستوں کی چھان بین تقریباً مکمل کرچکی ہے ۔

گندم کی خریداری کے لئے ملتان ڈویژن میں 48مراکز قائم کے جاچکے ہیں ۔کاشتکاروں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے مراکز خریداری گندم پر سنٹر کوآرڈی نیٹر و عملہ محکمہ خوراک تعینات کیاجاچکا ہے۔کاشتکاران کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے دفتر نائب ناظم خوارک ملتان میں شکایت سیل بھی فعال ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا ٹال فری نمبر 0800-13540ہے۔ انہوںنے کہاکہ ضلع ملتان سے گندم خریداری کاہدف 164588میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 17مراکز خریداری گندم پر 101910 جیوٹ بوری 100کلو گرام اور 1202158پی پی تھیلہ 50کلو گرام سابقہ سکیم 2018-19کا موجود ہے جبکہ نئے خرید شدہ باردانہ میں 419400جیوٹ بوری 100کلوگرام بھی موصول ہوچکی ہیں ۔

ضلع لودہراں کا تخمینہ ہدف56910میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 5مراکز خریداری گندم پر 116360جیوٹ بوری 100کلوگرام اور 758456پی پی تھیلہ 50کلوگرام سابقہ سکیم 2018-19کا موجود ہے ۔ضلع وہاڑی کا خریداری تخمینہ ہدف 127430میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 12مراکز خریداری گندم پر 194274جیوٹ بوری 100کلوگرام اور 522472پی پی تھیلہ50کلو گرام سابقہ سکیم2018-19کا موجود ہے جبکہ نئے خریدشدہ باردانہ میں408300جیوٹ بوری100کلوگرام اور137700پی پی تھیلہ 50کلوگرام موصول ہو چکا ہے ۔تاہم تمام مراکز میں باردانہ کی وافر مقدار میں بمطابق تخمینہ اہداف فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں