چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر ملتان میں 5سال سے مقیم لاوارث بچوں کے والدین تاحال پتہ نہ چل سکا

جمعرات 25 اپریل 2019 16:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروملتان میں مقیم 6لاوارث گمشدہ بچوں کے لواحقین کاتاحال پتہ نہ چل سکا۔ادارے کے میڈیا کوارڈینیٹر نویدمختار نے بتایاکہ ان بچوں کو 5سال قبل مختلف مقامات سے لاوارث پاکرحفاظتی تحویل میں لیاگیا ۔ان بچوں میں 17سالہ گونگا بہرہ جس کافرضی نام سنی رکھاہواہے اپنے بارے میں معلومات دینے سے قاصرہے۔

(جاری ہے)

11سالہ عبید ولد آصف مظفرآباد سے ریسکیوکیاگیا،اپناگھرخانیوال بتاتاہے ۔16سالہ گونگابہرہ لڑکافرضی نام ٹی ٹی رکھاگیاہے ۔11سالہ شاہد ولد شیعب دوران سیلاب دائرہ دین پناہ کوٹ ادو سے گمشدہ پاکر تحویل میں لیاگیا۔13سالہ احمد ،13سالہ اویس لاری اڈہ ملتان سے ریسکیو کیاگیا۔ان میں سے کچھ بچوں نے جوایڈریس بتایاہماری ٹیم وہاں گئی مگران بچوں کے ورثاء کاسراغ نہیں مل سکا،تاہم ادارہ ان بچوں کی کفالت کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں