سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ ناقابل برداشت ہے ،تحریک لبیک پاکستان

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے جو یہ غفلت کر کے فلسطینیوں پر ظلم میں برابر کے شریک ہیں،ضلعی امیرپیرسیدصادق الامین شاہ

ہفتہ 11 مئی 2024 12:48

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ ناقابل برداشت ہے ،تحریک لبیک پاکستان
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سرگودھا میں سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی اور فلسطین کی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف تحفظ قرآن و یکجہتی فلسطین ریلی کا زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے کمپنی باغ سے تحفظ قرآن و یکجہتی فلسطین ریلی نکال کر خوشاب روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ضلعی امیر پیر سید صادق الامین شاہ،ضلعی ناظم محمد جاوید رضوی،رابطہ سیکرٹری محمد اکرام خان، ناظم مالیات محمد محبوب اور دیگر نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ یہود و ہنود کبھی نہیں چاہیں گے کہ مسلمان اپنے دین کی طرف حقیقی معنوں میں راغب ہو کر جہاد کے لئے نکلیںجس سے ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں جہانوں کی کامیابی کیلئے ہمیں دین سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے جو یہ غفلت کر کے فلسطینیوں پر ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل یہ جنگ کبھی نہیں جیت سکتا اور نہ ہی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو سکے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 25کروڑعوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ہر دکھ میں شریک ہے۔مقررین نے کہاکہ پاکستان تحریک لبیک ہر فورم پر اسرائیل کی غنڈہ گردی کی بھرپور مذمت کرتی اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اسرائیل کو خون خرابے سے روکنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں