ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر میں صفائی کے لیے سیکنڈ شفٹ کا آغاز

منگل 22 اکتوبر 2019 23:06

ملتان ۔ 22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر شہر میں صفائی کے لیے سیکنڈ شفٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔سیکنڈ شفٹ کا افتتاح ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے جلال مسجدچوک گلگشت میں کیا۔ منیجرآپریشنزداودمکی ،ڈپٹی منیجرزآپریشنز انوارلحق،محمدعثمان کے علاوہ انجمن تاجران گلگشت کے عہدیدارن بھی اس موقع پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کی خوشی میں انجمن تاجران کے عہدیداروں نے ایم ڈی کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈ شفٹ کا دورانیہ دن ایک بجے سے رات 9 بجے تک ہوگا۔سیکنڈ شفٹ کے لیے تین کمپیکٹر مختص کئے گئے ہیں۔اس مقصد کے لیے سینٹری ورکرز کا سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کمپکٹر گلگشت،دوسرا گلشن مارکیٹ اور تیسرا گھنٹہ گھر کے ایریا میں کام کرے گا۔سیکنڈ شفٹ کا اقدام مصروف مارکیٹوں کو ہروقت صاف ستھرا رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں