نادرا نے سائلین کی جائیدادکے ریکارڈکومحفوظ بنانے کے لئے نیا سافٹ وئیر متعارف کرا دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 23:23

ملتان ۔ 22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) نادرا اسلام آباد سے آئے 3 رکنی وفد سے ایم ڈی اے آفیسران کی ملاقات کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی ا ے محمد انور چوھدری نے کہا کہ نادرا کے تعاون سے ایم ڈی اے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے اور آئی ٹی کے مسائل حل کر سکتا ہے۔ جس سے ایم ڈی اے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ سے وابستہ تمام ریکارڈ کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

وفد سے ملاقات کے دوران شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ میںپلاٹ ٹرانسفر کرنے کے تمام طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔جس میں جائیداد کی منتقلی میں ہونے و الے ممکنہ فراڈ ،وراثت کے مسائل، خاوند کی وفات کے بعد لواحقین کو جائیداد کی منتقلی کے مسائل پر بحث کی گئی۔وفد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا نے جدید ٹیکنالوجی اپناتے ہوئے سائلین کے لئے سمارٹ کارڈ جیسا نیا سافٹ وئیر متعارف کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سائل کی جائیداد سے متعلق تمام تفصیلات موجود ہوگی۔ سمارٹ کارڈ کی تیاری میں مالک کے خاندان کے بارے میں پوری تفصیل نادرا اور ایم ڈی اے میں بیک وقت موجود ہوگی۔ اس طرح جائیداد کی منتقلی میں فراڈ اور دھوکہ دہی جیسے عوامل سے بچا جا سکتاہے۔ کارڈ گم ہونے کی صورت میں تمام ریکارڈ نادرا آفس میں محفوظ رہے گا۔ اس طرح کسی بھی سائل کو جائیدادمنتقلی کرنے پر ٹرانسفر لیٹر دینے کی بجائے سمارٹ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ وفد میں پروجیکٹ منیجر نادرا سدرہ علی ،پروجیکٹ کوارڈینیشن نادر رائو عابد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرپروجیکٹ نادرا فروخ رشید شامل تھے۔ جبکہ ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کے اہلکار میٹنگ میں موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں