فیسوں میں کمی نہ کرنے والے 45 پرائیویٹ سکولوں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم

پیر 18 نومبر 2019 23:00

ملتان ۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) سپریم کورٹ آ ف پا کستان کے فیصلے کی روشنی میں پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں میں کمی کے معاملے کا نو ٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک نے فیسوں میں کمی نہ کرنے والے 45 پرائیویٹ سکولوں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے اور ہدا یت کی ہے کہ فیسوں میں کمی نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا جائے۔

فیسو ں میں کمی کے فیصلے پر عمل درآ مد سے ضلع ملتان کے 16 ہزارطلبہ و طا لبات کو فا ئد ہ پہنچے گا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔4 ہزار روپے سے زائد فیس وصول کرنیوالے سکول مالکان کو فیس واپسی کے لیے رعائتی ووچر جاری کرنے کا پابند بنایا جائے۔انہو ں نے کہا کہ جو نجی تعلیمی ادارے فیسو ں میں کمی نہیں کر یں گے انہیں سیل کر د یا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

علا وہ ا ز یںڈ پٹی کمشنر ملتان عا مر خٹک نے 51 نئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی ہے۔انہو ں نے علی گڑھ سکول گول باغ کی عمارت کو استعمال میں لانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید کمیٹی کی سربراہ ہو ں گی۔ کمیٹی علی گڑھ سکول کی عمارت کو استعمال میں لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لے گی۔ اس مو قع پر سی ای او ایجوکیشن ریاض خان نے د یگر معا ملا ت با رے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ایاز محمود بھی اجلاس میں موجودتھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں